رپبلکن جماعت کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے پارٹی میں نئے اختلافات منظر عام پر

ڈونلڈ ٹرمپ کی جذباتی خطابت نے قوم کو نقصان پہنچایا ہے،ذہنی طور پر غیر متوازن‘ ہیں، ریپلکن پارٹی ارکان

جمعرات 4 اگست 2016 10:47

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اگست۔2016ء )رپبلکن جماعت کی جانب سے امریکی صدارت کے لیے نامزد امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے پارٹی میں نئے اختلافات منظر عام پر آئے ہیں۔رپبلکن جماعت کے ڈونر میگ وٹمین نے ڈیموکریٹک جماعت کی جانب سے صدارتی امیدوار ہلری کلنٹن کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جذباتی خطابت نے قوم کو نقصان پہنچایا ہے۔

رپبلکن جماعت کے سینیئر رکن جان ہاپر ہیز نے کہا کہ ان کے خیال میں ڈونلڈ ٹرمپ ’ذہنی طور پر غیر متوازن‘ ہیں۔حالیہ تنازع میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ہی جماعت کے دو سینییر رہنماوٴں کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔واضح رہے کہ ٹرمپ کی صدارتی مہم تنازعات میں گھری ہوئی ہے۔میگ وٹمین نے فیس بک پر لکھا کہ رپبلکن جماعت کے ساتھ وفاداری پر ووٹ دینے کا مطلب پو گا کہ اس امیدوار کو ووٹ دیا جائے جس نے غصہ، شکایات، اجنبیوں سے نفرت اور نسلی تقسیم کا فائدہ اٹھایا۔

(جاری ہے)

مس وٹمین جو ہیولٹ پکارڈ کی ایگزیکٹیو بھی ہیں نے مزید لکھا ’ٹرمپ ہماری خوشحالی اور نیشنل سکیورٹی کو خطرے میں ڈالیں گے۔‘امریکہ کی رپبلکن جماعت کی حمایت میں بنائی گئی ایک تنظیم ’رپبلکنز اوور سیز ورلڈ وائڈ ‘ کی نائب صدر ڈاکٹر ہاپر ہیز نے بی بی سی کے ’ٹوڈے پروگرام‘ کو بتایا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے رویے کی وجہ سے ’بہت فکر مند‘ ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی انھوں نے ہلیری کلنٹن کے لیے حمایت ظاہر نہیں کی۔

انھوں نے کہا ’مجھے لگتا ہے کہ ٹرمپ میں کوئی عنصر ہے جو ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے اور مجھے یہ کہتے ہوئے بہت برا لگ رہا ہے کیونکہ میں ایک رپبلکن ہوں اور چاہتی ہوں کہ رپبلکن ٹکٹ ہی جیتے۔‘انھوں نے یہ بھی کہا ’لیکن ڈونلڈ ٹرمپ آپے سے باہر ہو گئے ہیں اور کسی کی بات ہی نہیں سن رہے۔‘

متعلقہ عنوان :