دمام میں پھنسے پاکستانیوں کا بڑا مسئلہ تنخواہیں نہ ملنا ہے ، پاکستانی سفیر برائے سعودی عرب

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو خوراک اور نقدی پیسے پہنچا رہے ہیں ،ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے مسائل جہاں تک ممکن ہو سکا حل کرینگے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظور الحق کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 4 اگست 2016 10:31

جدہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اگست۔2016ء )سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظور الحق نے کہا ہے کہ دمام میں پھنسے پاکستانیوں کا بڑا مسئلہ تنخواہیں نہ ملنا ہے ، سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو خوراک اور نقدی پیسے پہنچا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر منظور الحق نے کہا کہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو تنخواہیں نہیں دی جا رہی پاکستانیوں کا سب سے بڑا مسئلہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پیدا ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو ہم خوراک پہنچا رہے ہیں اور مسائل میں گرے پاکستانیوں کو اب نقد رقم بھی دے رہے ہیں تاکہ وہ اپنے مسائل خود بھی حل کر سکیں ۔ منظور الحق نے کہا کہ کھانے کا مسئلہ پچھلے کچھ دن سے تھا جو ہم نے پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے حل کیا اور آگے بھی ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے مسائل جہاں تک ممکن ہو سکا حل کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :