انڈونیشیاء ترجیحی تجارت کے معاہدے میں آنیوالی اشیاء پر کوٹہ کی پابندی ختم کرے ، خرم دستگیر

دنیا میں کوٹہ سسٹم بتدریج ختم ہو رہا ہے ، تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے سے پاک انڈونیشیاء تجارت میں اضافہ ہوگا پاکستان میں آنیوالے سالوں میں نئے بجلی گھر لگنے کے بعد انڈونیشیاء سے بڑی مقدار میں کوئلہ برآمد کیا جائے گا، نڈونیشیاء کے وزیر تجارت سے ملاقات

جمعرات 4 اگست 2016 10:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اگست۔2016ء)وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ انڈونیشیاء ترجیحی تجارت کے معاہدے میں آنے والی اشیاء پر کوٹہ کی پابندی ختم کرے ، دنیا میں کوٹہ سسٹم بتدریج ختم ہو رہا ہے ، تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے سے پاکستان انڈونیشیاء تجارت میں اضافہ ہوگا، پاکستان میں آنے والے سالوں میں نئے بجلی گھر لگنے کے بعد انڈونیشیاء سے بڑی مقدار میں کوئلہ برآمد کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے انڈونیشیاء کے وزیر تجارت انگارٹیا سٹو لوکیٹا سے ملاقات کے دوران کیا۔

وفاقی وزیر نے انڈونیشیاء کے شہر جکارتہ میں بارھویں عالمی اسلامی معاشی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ انڈونیشیاء پاکستان سے چاول کی خریداری کیلئے کیئے گئے ایم او یو کی یقینی بنائے اور پاکستان سے چاول کی خریداری میں اضافہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور انڈونیشیاء کے مابین موجود ترجیحی تجارت کے معاہدے کے ریویو کیلئے ٹیکنیکل سطح پر مذاکرات 15-16اگست کو ہوں جس میں معاہدے کی اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل کیلئے سفارشات تیار کی جائیں گی۔انڈونیشیاء کے وزیر نے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین آزاد تجارتی معاہدے کی تجویز پیش کی اور کہا کہ تجارتی معاہدے کو اشیاء کی تجارت سے بڑھا کر سروسز کی تجارت تک لے جایا جائے۔

متعلقہ عنوان :