پاکستان ،افغانستان ،چین اورتاجکستان کی مسلح افواج کی قیادت کا انسداددہشتگردی کے لئے تعاون پراتفاق

امن اوراستحکام کے لئے مل کرکام کرنے کے عزم کااظہار،تینوں ممالک کی مسلح افوج کے اجلاس کا اعلامیہ

جمعرات 4 اگست 2016 10:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اگست۔2016ء)پاکستان ،افغانستان ،چین اورتاجکستان کی مسلح افواج کی قیادت کے اجلاس میں انسداددہشتگردی کے لئے تعاون پراتفاق کیاگیا،امن اوراستحکام کے لئے مل کرکام کرنے کے عزم کااظہارکیاگیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق تینوں ممالک کی مسلح افوج کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ دہشتگردی اورانتہاء پسندی علاقائی استحکام کیلئے خطرہ ہے،شرکاء کی چاروں ممالک کی فوج کی انسداددہشتگردی کیلئے کاوشوں کی تعریف کی اورانسداددہشتگردی کے لئے فوجی استعدادکارمیں اضافے اورمشترکہ فوجی مشقوں پربھی اتفاق کیاگیا۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،افغان نیشنل آرمی کے چیف ،چین کے جوائنٹ سٹاف جنرل اورتاجکستان کے اول نائب وزیردفاع اجلاس میں شریک ہوئے ۔اجلاس میں کہاگیاکہ چاروں ممالک ایک دوسرے کی خودمختاری اورپارلیمنٹ کااحترام کریں گے

متعلقہ عنوان :