ہونڈا سوک نے کوپ کے نام سے اس کا نیا ورژن متعارف کرادیا

2016 کے لیے سوک کے اس ماڈل کو کوپ کا نام دیا گیا ہے اور اس میں موڈ جدید ایل ای ڈی ایسینٹ لائٹس، کشادہ کروم گرل بار اور سی شیپ ٹیل لائٹس نصب

بدھ 3 اگست 2016 10:21

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اگست۔2016ء )ہنڈا کمپنی کی گاڑیاں پاکستان سمیت دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہیں خاص طور پر اس کا ماڈل سوک جس کی مانگ بہت زیادہ ہے۔اور اب ہونڈا نے سوک کوپ کے نام سے اس کا نیا ورژن متعارف کرایا ہے جس میں جدید ترین ٹیکنالوجی فیچرز رکھے گئے ہیں۔2016 کے لیے سوک کے اس ماڈل کو کوپ کا نام دیا گیا ہے اور اس میں موڈ جدید ایل ای ڈی ایسینٹ لائٹس، کشادہ کروم گرل بار اور سی شیپ ٹیل لائٹس ہیں۔

یہ مختلف رنگوں میں دستیاب ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ صارف جو بھی رنگ پسند کرے وہ اپنی گاڑی کی خوبصورتی سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے گا۔گاڑی میں 2.0 لیٹر ٹربو چارج فور سلینڈر انجن رکھا گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ یہ 230 ہاوس پاور کی طاقت رکھتا ہے۔ہنڈا نے اس گاڑی میں صارفین کے تحفظ کے لیے ہنڈا سینگ کو رکھا ہے اور یہ سیمی آٹو میٹک ڈرائیونگ سسٹم کے ساتھ ہے جس کے لیے اڈاپٹو کروز کنٹرول کو پہلی بار کمپنی نے اپنی گاڑی کا حصہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

یعنی یہ گاڑی خودکار طور پر بریک اور رفتار بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ہنڈا ڈسپلے آڈیو انفوٹینمنٹ سسٹم سینٹر ڈیش میں 7 انچ کے ٹچ اسکرین کی صورت میں موجود ہے جو اینڈرائیڈ یا ایپل کار پلے پر چلایا جاسکتا ہے۔اس طرح کے سسٹمز دیگر گاڑیوں میں ہونے کی صورت میں ان کی قیمت 50 ہزار ڈالرز (پچاس لاکھ پاکستانی روپوں سے زائد) ہوتی ہے تاہم اس نئی سوک کی قیمت 24 لاکھ پاکستانی روپوں سے زائد سے شروع ہوتی ہے۔