اٹک، 6نوجوان خانہ بدوش لڑکیوں کی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کی کوشش ،3جاں بحق 2کی حالت تشویشناک ،راولپنڈی ریفر، ایک کی حالت خطرہ سے باہر

بدھ 3 اگست 2016 10:21

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اگست۔2016ء )اٹک میں چھ نوجوان خانہ بدوش لڑکیوں کی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرنے کی کوشش ،3جاں بحق 2کی حالت تشویشناک جنہیں راولپنڈی ریفر کر دیا گیاجبکہ ایک لڑکی کی حالت خطرہ سے باہر ہے ،تفصیلات کے مطابق میں تکبیر کالونی کے قریب جھگیوں میں رہائش پذیر خانہ بدوش قبیلے سے تعلق رکھنے والی ایک ہی خاندان کی 6نوجوان لڑکیوں نادیہ ولد محمد رفیق ،ثناء ولد امانت ،فوزیہ دخترمحمد رفیق ،ملکانی زوجہ ثقلین اور ثناء زوجہ بابر علی نے معمولی لڑائی پر گندم کے دانوں میں ڈالی جا نے والی انتہائی مہلک جان لیوا گولیاں یکے بعد دیگرے نگل لیں جس پر تمام کی حالت بگڑگئی جن کو فوری طور پرریسکیو 1122اور پولیس کی مدد سے اسفند یار ڈسٹرکٹ ہسپتا ل اٹک پہنچایا گیا جہاں پر ان کو فوری طبی امداد دی گئی ، زہریلا مواد زیادہ کھاجانے کے باعث تین لڑکیاں فوزیہ ، ملکانی اور ثنا جانبر نہ ہوسکیں اور موقع پر جاں بحق ہو گئیں جبکہ دو کو تشویشنا ک حالت میں فوری طور ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ، جبکہ ایک کی حالت خطرہ سے با ہر ہے ،، ڈاکٹر کے مطابق ہم نے ان کو بچانے کی پوری کوشش کی تاہم زہر زیادہ ہونے وجہ سے ہم ان کو نہ بچا سکے اطلاع پاتے ہی ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت ،اے سی سید نذارت علی ، ڈی ایس پی حفیظ احمد او لکھ ، ایس ایچ او ماڈل پولیس اسٹیشن اٹک سٹی انسپکٹر ملک محمد ارشد اور دیگر پولیس حکام فوری طو ر پر ہسپتال پہنچ گئے پولیس نے متاثرہ خاندان کے افراد سے بیا نا ت لے کر تفتیش شروع کر دی ہے، مرنے والی تمام لڑکیاں آپس میں رشتہ دار ہیں اور 20روز بعد ان کے گھر میں شادی ہونے والی تھی ، مرنے والی لڑکیوں میں دلہن فوزیہ نے بھی زہر کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

متعلقہ عنوان :