وزیراعلی شہبازشریف کا پنجاب میں چینی انجینئرز سمیت غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کیلئے 5ہزار اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ

بدھ 3 اگست 2016 10:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اگست۔2016ء) وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے پنجاب میں چینی انجینئرز سمیت غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کیلئے 5ہزار اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں 5ہزار اہلکار فوری بھرتی کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ،اہلکار سی پیک سمیت دیگر منصوبوں میں کام کرنے والے غیرملکیو ں کی سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کی کابینہ کمیٹی ہر ماہ چینی پراجیکٹس کا دورہ کرے گی او ر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے کر ماہانہ رپورٹ پیش کرے گی۔پنجاب حکومت نے نجی سیکیورٹی گارڈز کی تربیتی پروگرام کی منظوری دیدی ہے جبکہ شہبازشریف نے سیکیورٹی گارڈز کا تربیتی پروگرام رواں ماہ شروع کرنے کی ہدایت جار ی کر دی ہے۔ٹیوٹا کے اداروں میں ریٹائرڈ فوجی افسران سیکیورٹی گارڈز کو تربیت دیں گے۔

متعلقہ عنوان :