شام ، حلب میں باغیوں کا حملہ ، اٹھائیس شہری ہلاک ، درجنوں زخمی

بدھ 3 اگست 2016 10:31

دمشق( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اگست۔2016ء ) شام کے علاقے حلب میں باغیوں کے حملے میں کم از کم اٹھائیس شہری ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک مبصر گروپ نے بتایا کہ باغیوں نے حلب میں گولہ باری کی جس کے نتیجے میں چھ بچوں اور آٹھ خواتین سمیت اٹھائیس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے واضح رہے کہ حلب کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور بڑی تعداد میں ہلاکتیں بھی ہورہی ہیں

متعلقہ عنوان :