عراق، بدعنوانی میں ملوث اراکین پارلیمنٹ اور سیاستدانوں پر عارضی سفری پابندیاں عائد

بدھ 3 اگست 2016 10:31

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اگست۔2016ء)عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے بعض اراکین پارلیمنٹ اور سیاستدانوں پر بدعنوانی الزامات کے باعث عارضی سفری پابندیاں عائد کر دیں، غیر ملکی خبر رساد ادارے کے مطابق وزیراعظم حیدر العبادی کے دفتر کے جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے اراکین پارلیمنٹ جن پر بدعنوانی کے الزامات ہیں وہ تحقیقات کی تکمیل تک ملک سے باہر نہیں جا سکیں گے، واضح رہے العبادی حکومت کو بدعنوانی کی تحقیقات اور اس سلسلے میں اصلاحات کے مطالبے کیلئے سخت مظاہروں کا مطالبہ ہے۔

متعلقہ عنوان :