سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع : وفاقی حکومت نے مردم شماری کیلئے تاریخ دیدی،مارچ اپریل 2017 میں کرانے کا عندیہ

بدھ 3 اگست 2016 10:32

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اگست۔2016ء ) وفاقی حکومت نے مردم شماری کے آغاز کی تاریخ دیتے ہوئے مردم شماری مارچ یا اپریل دو ہزار سترہ میں کرانے کا عندیہ دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز مردم شماری میں تاخیر کے معاملے پر وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ مردم شماری کاممکنہ آغاز مارچ دو ہزار سترہ سے ہوگا یہ معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کے دائرہ اختیار میں آتا ہے فوج آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہے ملٹری آپریشن ڈائریکٹوریٹ دسمبر دو ہزار سولہ میں فوج کی دستیابی کا جائزہ لے گا اس کے بعد فوج کی دستیابی کی صورت میں کونسل کو مردم شماری کی نئی تاریخ دی جائے گی جواب میں مزید بتایا گیا ہے کہ مردم شماری کیلئے فنڈز مختص کردیئے گئے ہیں اور اس حوالے سے تمام سول ورک مکمل ہوچکا ہے

متعلقہ عنوان :