وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس،توانائی منصوبوں کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار

حکومتی معیاد ختم ہونے سے پہلے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیں گے ،نواز شریف

بدھ 3 اگست 2016 10:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اگست۔2016ء)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کی کمی پوری کرنے کیلئے متبادل ذرائع بروئے کارلارہی ہے، اپنے دور اقتدار تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیں گے۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت توانائی منصوبوں کے جائزے کے لیے اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف، وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی ،سیکر ٹری پانی و بجلی محمد یونس اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے توانائی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے توانائی منصوبوں پر عملدرآمد کے دوران شفافیت کو یقینی بنائے جانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بجلی کی کمی نے گھریلو اور صنعتی صارفین کو کئی سال تک متاثر کیالیکن اپنی حکومتی معیاد ختم ہونے سے پہلے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے، توانائی منصوبے کفایت شعاری پر مبنی ہیں جو خوش آئندہیں، سی پیک کے زیر انتظام توانائی منصوبوں پر پیشرفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے اور ان میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ توانائی کی قلت کو پوار کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے ،قابل بھروسہ اور سستی بجلی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :