فیصل آباد،ایف ڈ ی اے نے نڑ والا روڈپرمزید3 پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ اسکیموں کو غیر قانونی قرار دیدیا،محکمہ مال،واسا،سوئی گیس اور واپڈا کو کنکشن دینے پر نوٹس جاری

منگل 2 اگست 2016 10:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اگست۔2016ء)ایف ڈ ی اے نے پھر نڑ والا روڈپرمزید3 پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ اسکیموں کو غیر قانونی قرار دیدیا، محکمہ مال کوجسٹریاں، واسا، بجلی اور سو ئی گیس کنکشن روکنے کیلئے محکموں تحریر نوٹس جاری کردےئے،جبکہ پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ مالکان نیٹا ؤ ن پلا ننگ ایف ڈ ی اے کی انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ ایسے اقدامات صرف کرپٹ اہلکاربھاری رشوت طلب کرنے کے لئے کئے جاتے ہیں آن لائن کے مطابق ڈپٹی ڈائر یکٹر ٹا ؤ ن پلا ننگ ایف ڈ ی اے نے پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ سکیم فیصل آباد کو غیر قا نو نی قرار دیتے ہو ئے ڈسٹرکٹ کلکٹر فیصل آباد کو تحریر کیا ہے کہبسم اللہ فیزIIIچک نمبر61ج ب ،آضافی آبادی چک نمبر 64ج ب نڑوالا بائی پا س،شہبازپور آضافی آبادی چک نمبر 60ج ب شامل ہیں ، بالا ہاؤسنگ سکیم کے تتمہ جات کاٹے جائیں اور نہ ہی انکی رجسٹریاں کی جائیں اور ایم ڈ ی واسا، مینیجر پلا ننگ اینڈ ڈیزائیننگ فیسکواور جنرل مینیجر سو ئی گیس فیصل آباد کو تحریر کیا گیا ہے کہ مذکو رہ ہا ؤ سنگ سکیم میں پا نی، بجلی اورسو ئی گیس کنکشن نہ د ئیے جا ئیں جب تک کہ سکیم ہٰذا ایف ڈی اے سے با قاعدہ منظوری نہ حا صل کر لے۔

(جاری ہے)

پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2001 اور پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 کے سیکشن 12(5) کے تحت کسی بھی پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم کی پلاننگ یا ڈویلپمنٹ اس وقت تک نہیں کی جا سکتی ۔ دوسری جانب پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ مالکان نیٹا ؤ ن پلا ننگ ایف ڈ ی اے کی انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ ایسے اقدامات صرف کرپٹ اہلکاربھاری رشوت طلب کرنے کے لئے کئے جاتے ہیں اور شہر کے گردونواح میں اب تک درجنوں ایسیپر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ تعمیر ہورہی ہیں جوکہ زرعی رقبہ تھا اور ٹا ؤ ن پلا ننگ ایف ڈ ی اے بھاری رشوت لے کر ان کی منظوری دے رہے ہیں علاوہ ازیں اب شہر کے گردونواح میں تعمیر ہونے والی درجنوں پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ اسکیموں کو غیر قانونی دیا گیا ہے مگر چند روز بعد پھر ان کو این او سی جاری کردیا جاتا ہے

متعلقہ عنوان :