جرمن پولیس نے اردگان کی تقریر رکوادی، سفیر طلب ، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

منگل 2 اگست 2016 10:54

انقرہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اگست۔2016ء )جرمنی نے ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترک صدر رجب طیب اردگان کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی سے ترک صدر کا خطاب روک دیا جس پر ترکی نے جرمن سفیر کو طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد اتوارکومغربی جرمنی کے شہر ڈریو میں ترک صدرکی حمایت میں 40 ہزار لوگوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی تھی جس سے ترک صدر رجب طیب اردگان نے خطاب کرنا تھا تاہم جرمن پولیس نے مداخلت کرکے ترک صدر کا ویڈیو لنک خطاب روک دیا۔

ترک صدر کی تقریر روکے جانے پر پیر کو ترکی نے دفتر خارجہ میں جرمن سفیر کو طلب کرکے ان سے وضاحت طلب کرلی۔واضح رہے کہ جرمنی میں 30 لاکھ ترکی اقامت پذیر ہیں جن میں سے ایک لاکھ ترکی میں فوجی بغاوت کے مرکزی کردار فتح اللہ گولن کے پیروکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :