امریکی ریاست میری لینڈ میں شدید بارشیں ، سیلابی صورت حال

مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک،کئی سڑکیں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا

منگل 2 اگست 2016 10:53

میری لینڈ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اگست۔2016ء )امریکی ریاست میری لینڈ میں طوفانی بارشوں کے بعد کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے ،مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک،کئی سڑکیں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست میری لینڈ میں بارشوں نے تباہی مچادی، شہراِلی کوٹ میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کاسامنا ہے۔شہر کی سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں، پانی کے ساتھ ساتھ کئی گاڑیاں بھی بہتی ہوئی نظر آئیں،کچھ لوگ تو گاڑی بچانے کے چکر میں خود بھی پانی میں بہتے چلے گئے۔دوسری جانب مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہو گئے ،جبکہ کئی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئیں اور گاڑیاں گڑھوں میں جا گریں۔

متعلقہ عنوان :