تہران : ایران کے منجمد تیس ارب ڈالر بحال،عالمی بینک

تیل کی قیمتوں میں کمی کا ایران کی اقتصادیات پر اثر پڑا ہے تاہم اسے خطے کے تیل پیدا کرنے والے دوسرے ممالک کے مقابلے میں کم نقصان پہنچا ہے،رپورٹ

منگل 2 اگست 2016 10:52

تہران( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اگست۔2016ء ) ایران اور گروپ فائیوپلس ون کے درمیان ایٹمی سمجھوتے کے نتیجے میں تہران کے منجمد اثاثوں میں30 ارب ڈالرز ریلیز کردیے گئے.تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی پرایران کے ردعمل کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا ایران کی اقتصادیات پر اثر پڑا ہے تاہم اسے خطے کے تیل پیدا کرنے والے دوسرے ممالک کے مقابلے میں کم نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی بینک کے مطابق اس سلسلے میں ایران کی کامیابی کی ایک اور وجہ یہ ہے کہ ایرانی اقتصادیات کے مختلف شعبے ہیں اوراس کاانحصارصرف تیل پرنہیں ہے یہاں تک کہ ایرانی حکومت کی آمدنیکے ذرائع میں تیل صرف تیس فیصد کردار کا حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :