سعودی عرب نے عازمین حج کے لئے ہدایت نامہ جاری کردیا

حجاج اپنے ہمراہ کوئی نشہ آور ادویات اور منشیات ساتھ نہ لائیں، کسی اجنبی شخص سے کوئی سامان نہ لیں، نہ ہی کھانے پینے کی اشیا، تیل، شیمپواورادویات ساتھ لائیں،ڈاکٹر بنتین

منگل 2 اگست 2016 10:52

مکہ المکرمہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اگست۔2016ء ) سعودی حکام نے رواں برس حج کی سعادت کے لئے آنے والوں کے لئے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے جس میں عزام کرام کو نشہ آور ادویات اور کھانے پینے کی اشیا ساتھ لانے سے منع کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے وزیر حج ڈاکٹر بنتین کی جانب سے عزام کرام کے لئے جاری کردی ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ حج کی سعادت کے لئے آنے والے افراد اپنے ہمراہ کوئی نشہ آور ادویات اور منشیات ساتھ نہ لائیں، کسی اجنبی شخص سے کوئی سامان نہ لیں اور نہ ہی کھانے پینے کی اشیا، تیل، شیمپواورادویات ساتھ لائیں۔

ڈاکٹر بنتین کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی اپنے ساتھ ادویات لائے تو انھیں حاجی کیمپ سے پلاسٹک بیگ میں سیل کروا کر مہرلگوائیں، ادویات استعمال کرنے والیعازمین مستند ڈاکٹر کے نسخے ساتھ لائیں۔