کرم ایجنسی ، پولیٹیکل انتظامیہ کا افغان مہاجرین کو ایک ہفتے میں پاکستان سے نکلنے کا حکم

ایک ہفتہ بعد مہاجرین کے خلاف کریک ڈاون شروع کرنے کا فیصلہ

پیر 1 اگست 2016 10:15

پاراچنار (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم اگست ۔2016ء)کرم ایجنسی کے پولیٹیکل انتظامیہ نے افغان مہاجرین کو ایک ہفتے میں پاکستان سے نکلنے کا حکم دیا ہے اور ہفتہ بعد مہاجرین کے خلاف کریک ڈاون شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پولیٹیکل حکام کے مطابق ملک بھر میں افغان مہاجر کے خلاف کریک ڈاون کے فیصلے کے بعد قبائلی علاقوں سے بھی مہاجرین کو نکالنے کا عمل تیز کیا گیا ہے اور کرم ایجنسی میں مقیم افغان مہاجرین سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر پاکستان چھوڑ دیں اور اپنے ملک واپس چلے جائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیگی۔

افغان جہاد کے بعد لاکھوں کی تعداد میں افغان مہاجرین نے قبائلی علاقوں کا رخ کیا تھا اور ذیادہ تعداد میں مہاجرین نے خیمہ بستیوں میں رہائش اختیار کرلی تھی جبکہ بعد آزاں رفتہ رفتہ افغان مہاجرین کرایوں کے گھروں میں منتقل ہوگئے اسی طرح بعض مہاجرین نے اپنے مکانات خرید کر اس میں رہائش اختیار کرلی پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق پاک افغان سرحد پر واقع دیہات سیمت ایجنسی بھر میں گھر گھر افغان مہاجرین کی سروے کی جارہی ہے اور ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد مہاجرین کے خلاف کریک ڈاون شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق جاجی ، منگل ، مقبل ، جدران ، خاروٹی ، کوچی اور غلجے سمیت افغانستان کے مختلف قبائل شینواری ، اکاخیل اور دیگر قبیلوں سے تعلق رکھنے والے افغان مہاجرین کرم ایجنسی سیمت مختلف قبائلی علاقوں اور پاکستان کے بندوبستی علاقوں میں آباد ہیں اب پاکستان سے نکلنے کے حکم ملا ہے اور افغان مہاجرین پاکستان چھوڑنے کی تیاری کرر ہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :