آئندہ صوبے میں کرپشن نہیں ہونے دیں گے،دہشت گردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،مراد علی شاہ کا عزم

پیر 1 اگست 2016 10:11

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم اگست ۔2016ء) نو منتخب وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ آئندہ صوبے میں کرپشن نہیں ہونے دیں گے اور دہشت گردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ،ازیر اعلی سندھ گڑھی خدا بخش میں سابق وزراء اعظم ذوالفقارعلی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزارات پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے اتوار کی صبح کابینہ ارکان کے ہمراہ لاڑکانہ کا دورہ کیا اورگڑھی خدا بخش میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو اور ان کی بیٹی محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزارات پر حاضری دی ، فاتحہ خوانی کی اور مزارات پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رینجرز کے اختیارات کا معاملہ جلد حل ہوجائے گا اور وہ گڑھے مردے نہیں اکھاڑیں گے ۔

متعلقہ عنوان :