خیبرپختونخواء میں تحریک انصاف کی حکومت ناکام نہیں ہوئی،پرویزخٹک

صوبائی حکومت وزیراعلی ہاؤس نتھیاگلی کو عوام کیلئے جلد کھولنے کا اعلان کرے گی ہمارے حکومتی فیصلے اسلام آبادمیں نہیں ہوتے،صوابدیدی فنڈزختم،وزراء کے بیرون ملک دوروں پرپابندی عائدہے،کالاباغ ڈیم کی مخالفت کرتارہاکرتارہوں گا جامعہ حقانیہ صوبے کامدرسہ ہے طالبان سے کوئی تعلق نہیں،دوسرے مدرسے درخواست دیں گے توفنڈزدینگے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواء کانجی ٹی وی چینل کوانٹرویو

پیر 1 اگست 2016 10:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم اگست ۔2016ء)خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہاہے کہ صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت ناکام نہیں ہوئی،ہمارے حکومتی فیصلے اسلام آبادمیں نہیں ہوتے ،صوابدیدی فنڈزختم کردیئے ،وزراء کے بیرون ملک سرکاری دوروں پرپابندی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبے میں یکساں نظام تعلیم لارہے ہیں ،پولیس کومثالی بنارہے ہیں ،تمام ترفیصلے میرٹ پرہوتے ہیں ،جب حکومت ملی توصوبے کاہرادارہ تباہ تھا،سڑکیں ٹوٹی پھوٹی تھیں ،تبدیلی لائیں گے اوراس کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ تیکس دینے والوں کی حوصلہ افزائی کریں گے ،ہماراصوبہ سمندرسے دورہے جوسرمایہ کاری کریگااس کی حوصلہ افزائی کرناحکومت کی ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کالاباغ ڈیم کی مخالفت کرتارہااورکرتارہوں گا،جامعہ حقانیہ صوبے کامدرسہ ہے اس کاطالبان سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔دوسرے مدارس درخواست کریں گے توفنڈزدیں گے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت وزیراعلی ہاؤس نتھیاگلی کو عوام کیلئے جلد کھولنے کا اعلان کرے گی اس کا مقصد صوبے میں پبلک پراپرٹی کو عوام کا حق سمجھتے ہوئے اُنہیں اس سے استفادہ کرنے کا موقع دینا چاہیئے ہم پہلے ہی وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور کے سلسلے میں کر چکے ہیں کہ جولوگ صوبے کو سب سے زیادہ ٹیکس دے رہے ہیں وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں سر کاری مہمان ہوں گے انہوں نے کہاکہ یہ ملک اور صوبہ تب ٹھیک ہو گا جب ہر شخص ایمانداری سے کام کر ے گا ۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے میں زراعت کی ترقی کیلئے بھی ٹھو س اقدامات کئے جارہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ سرن رائٹ بینک کینال اس علاقے سے گزرے گی یہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہے اور اس پر تین ارب روپے لاگت آرہی ہے جس سے 12 ہزار ایکڑ زمین سیراب ہو گی ۔اس کے علاوہ حکومت یہ فیصلہ بھی کر چکی ہے کہ چین کے تعاون سے جو ہسپتال بفہ میں بنایا گیاہے صوبائی حکومت نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اس میں جلد ڈاکٹر اور دیگر سہولیات فراہم کردی جائیں گی ۔