ممبئی ،فلم میکر پروڈکشن ہاؤس راج شری فلمز کے مالک انتقال کر گئے

بالی ووڈ نگری میں فنکاروں کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرافسوس کا اظہار

پیر 1 اگست 2016 10:51

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم اگست ۔2016ء) میں نے پیار کیا، ہم آپ کے ہیں کون، ہم ساتھ ساتھ ہیں، ویواہ اور پریم رتن دھن پایو جیس فیملی فلمیں بنانے والے پروڈکشن ہاوٴس راج شری فلمز کے مالک انتقال کرگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ نگری کے مایہ نازہدایتکار، پروڈیوسراوررائٹرسورج برجاتیا کے بھائی رجت برجاتیا گزشتہ دنوں سے ممبئی کے جسلوک ہسپتال میں کینسرکے مرض میں مبتلا تھے جو اب دنیا میں نہ رہے، رجت کے دو بچے اورایک بیوی ہیں۔

(جاری ہے)

راج شری پروڈکشن کی بنیا رجت برجاتیا کے دادا “تراچند برتاجیا” نے رکھی تھی جب کہ رجت “راج شری” میڈیا کے سی ای او سمیت ایم ڈی بھی تھے۔بالی انڈسٹری میں رجت برجاتیا ایک معروف شخصیت کے طورپرجانے جاتے تھے جب کہ کھڑکی توڑبزنس کا ریکارڈ توڑنے والی سلمان خان اورسونم کپورکی فلم “پریم رتن دھان پایو” کی پروموشن میں رجت کا ہی ہاتھ تھا جس کے باعث فلم نے بزنس کے متعدد ریکارڈ توڑے۔ رجت برجاتیا کے گزرجانے پربالی ووڈ نگری میں فنکاروں کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرافسوس کا اظہارکیا گیا۔

متعلقہ عنوان :