اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات سے قبل فلسطینی صدر کے دو مطالبات

پیر 1 اگست 2016 10:39

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم اگست ۔2016ء)فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اسرائیل کے ساتھ امن بات چیت کی بحالی کی کوئی بھی کوشش ایک محدود نظام الاوقات کے اندر رہتے ہوئے اور بین الاقوامی نگرانی میں کیا جانا چاہیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر محمود عباس نے ہفتے کی رات امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے پیرس میں جو ملاقات کی، اس میں انہوں نے کھل کر کہہ دیا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے مذاکرات کی بحالی ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

تاہم مکالمت کی بحالی کی ایسی کسی بھی کوشش کے لیے وقت لامحدود نہیں ہو گا اور یہ کوشش نہ صرف ایک مقررہ نظام الاوقات کے تحت کی جانا چاہیے بلکہ ایسا بین الاقوامی برادری کی نگرانی میں بھی ہونا چاہیے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ فلسطینی قیادت کو اب یہ امید بہت کم ہے کہ اس کی اسرائیلی حکومتی نمائندوں کے ساتھ کوئی بھی آئندہ بات چیت، جس کے لیے وقت کی کوئی میعاد مقرر نہ ہو اور جس کی بین الاقوامی نگرانی بھی نہ کی جا رہی ہو، خطے میں قیام امن میں معاون اور بہت نتیجہ خیز ثابت ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :