غزالہ خان کا مذاق اڑانے پر ٹرمپ کو تنقید کا سامنا

پیر 1 اگست 2016 10:39

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم اگست ۔2016ء)رپبلکن پارٹی کے لیے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک عراق میں ہلاک ہونے والے مسلمان فوجی کی ماں کا مذاق اڑانے پر رپبلکن اور ڈیموکریٹ دونوں پارٹیوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔مسٹر ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہاتھا: ’اگرآپ اس عورت(غزالہ) کو دیکھیں تو وہ وہاں خاموش کھڑی نظر آتی ہیں۔

انھیں کچھ نہیں کہنا ہے۔

(جاری ہے)

شاید انھیں کچھ کہنے کی اجازت ہی نہیں۔ آپ ہی بتائیں؟سین?ئر سیاستدانوں نے کہا ہے کہ ایک قومی ہیرو کی ماں کے بارے میں ایسی باتیں کرنا کسی طرح روا نہیں۔گذشتہ ہفتے ڈیموکریٹس کے نیشنل کنوینشن میں ہمایوں خان کے والد خضر خان نے کہا تھا کہ مسٹر ٹرمپ نے اپنے ملک کے لیے ’کوئی قربانی نہیں دی ہے۔‘خیال رہے کہ ہمایوں خان 27 سال کی عمر میں سنہ 2004 میں عراق میں ایک کار بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :