کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے اسلام آباد، ملتان اور کراچی میں 25 فیکٹریوں پر چھاپے

اسلام آباد میں پانی بوتلوں میں فراہم کرنے والی 10 ، کراچی میں 7کوکنگ آئل اور منرل واٹر کی کمپنیاں سیل،قانون کارروائی شروع

اتوار 31 جولائی 2016 11:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جولائی۔2016ء)پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی پی ایس کیو سی اے نے اسلام آباد، ملتان اور کراچی میں غیر معیاری اشیاء کے استعمال پر 25مختلف فیکٹریوں پر چھاپے مارے، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پانی بوتلوں میں فراہم کرنے والی 10غیر معیاری فیکٹریوں کو سیل کر دیا گیا، جن میں سجاد اور اطہر فوڈ اینڈ بیوریجز، F-11میں ڈیوڈراپ ایکووافزیش ٹریڈنگ، ایکووا فزیش بوتل والا پانی، ڈیوڈراپ لہترار سیل اینڈ سروسز ریسارسز، بیورلی منرل واٹر، فاؤنٹیس ڈیو، سماٹریڈرز منرل واٹر، ظہیر ایند پراڈکٹس اسلام آباد، سافٹ پیور واٹر شامل ہیں، جنہیں بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی سیل، تیاری اور سٹاک کو روک دیں، دیگر فیکٹریوں کے نام یہ ہیں، طیب اے بی فوڈز صدف کینال ویوو، ملتان، ڈیفی نیٹ واٹر ویل کیئر انٹر نیشنل پرائیویٹ لمیٹیڈ جانیوال روڈ ملتان، واسکو انٹر نیشنل پرائیویٹ لمیٹیڈ پل شوریا ڈی جی خان، آب شاف خالص پینے کا پانی آیل شوریا ڈی جی خان، برانڈ انڈس واٹر ایس آر انٹر پرائنرز جام پور روڈ ڈیرہ غازی خان، پیور ڈراپ واٹر ہیلتھی چوائس پل شوریا جام پور روڈ ڈیرہ غازی خان،برانڈہیلتھی چوائسز پانی یو اے ایس فارما، سمینہ چوک، ڈیرہ غازی خان، برانڈ زندگی پانی، پانی کراچی میں 7کوکنگ آئل اور منرل واٹر کی کمپنیاں سیل کی گئیں پورے ملک کے مختلف علاقوں میں ٹیموں نے غیر معیاری خوراک کی اشیاء کی پڑتال کی، ان ٹیموں نے ٹن پلیٹ تیار کرنے والی فیکٹریوں اور غیر قانونی منرل واٹر یونٹس پر چھاپے مارے، یہ خصوصی کریک ڈاؤں وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی رانا تنویر کی ہدایات اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان سیٹنڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی پی ایس کیو سی اے کے احکامات کی پیروی میں کیا گیا تاکہ مصنوعات کی کوالٹی خاص طور پر صارفین کی مصنوعات کی کوالٹی میں بہتری لائی جائے، کراچی میں غیر معیاری ٹن پلیٹوں کے استعمال پر تیل اور گھی کی 5فیکٹریاں اور غیر قانونی منرل واٹر یونٹس اور فیکٹریاں جن میں اے بی آئل، اے او آئل، اتمان گھی مل صوابی، ال مدینہ آئل اور کراچی سائیٹ ایریا اور کورنگی ٹاؤن میں کریم آئل شامل ہیں کو سیل کر دیا گیا، پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے کنفورٹی الیمنٹ ونگ نے کے اے بی ایڈیبل کوکنگ آئل فیکٹری کو تحویل میں لے لیا اور اس کے خلاف قانون کارروائی شروع کر دی، سائیٹ ایریا کراچی میں عبداللہ آئل، کریم گھی اور المدینہ آئل کو غیر معیاری ٹن پلیٹوں کے استعمال پر سیل کیا گیا، ایک اور چھاپے کے دوران پینے کے پانی کی فیکٹری اے آر کرسٹل جو گلستان جوہر کراچی میں واقع اور غیر معیاری ٹن پلیٹس تیار کرنے والے یونٹ فیاض کین کو سیل کر دیا۔