چین میں 50 معاہدوں پر دستخط قابل مذمت ہے،زمرک خان اچکزئی

کسی بھی صوبے کے ترقی عمل کیخلاف نہیں لیکن اپنا حق کسی کو دینے کو تیار نہیں،رہنما اے این پی

اتوار 31 جولائی 2016 11:04

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جولائی۔2016ء )عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ صرف پنجاب کیلئے نہیں بلکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کیلئے ہے وزیراعلیٰ پنجاب کی چین میں 50 معاہدوں پر دستخط اور مفاہمتی یاداشت قابل مذمت اقدام ہے اور اس منصوبے سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو فائدہ ملنا چاہئے ہم کسی بھی صوبے کے ترقیاتی عمل کیخلاف نہیں ہے لیکن اپنا حق بھی کسی کو دینے کو تیار نہیں ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کے چین میں معاہدوں سے متعلق تفصیلات بلوچستان کو بھی دی جائے ہمارے ساحل وسائل پر قرضے لے کر پنجاب کو آباد کر نے کی کوشش کر رہے ہیں عوامی نیشنل پارٹی اس پر کسی بھی صورت خاموش نہیں رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور وفاقی حکومت نے یقین دہانی کرائیں کہ اقتصادی راہداری منصوبے میں سب سے پہلے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں کو ترجیح دی جائیگی لیکن اب ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ صرف پنجاب کو ہی اقتصادی راہداری منصوبے سے آباد کیا جا رہا ہے عوامی نیشنل پارٹی کسی بھی صوبے میں ترقیاتی عمل کے خلاف نہیں ہے لیکن اپنے حقوق کو بھی کسی کو دینے کو تیار نہیں ہے اقتصادی راہداری منصوبے میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو نظرانداز کیا جا رہا ہے بلوچستان میں اب تک زمینیں نہیں لی گئی اور پنجاب میں اقتصادی راہداری منصوبے سے ترقیا تی عمل کا آغاز ہو چکا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان کے حالیہ چند دنوں میں چین میں ہونیوالے معاہدوں کی تفصیلات ہمیں دی جائے اور ان معاہدوں میں یہ بتایا جائے کہ یہ معاہدے کس قانون کے تحت کئے گئے وزیراعلیٰ پنجاب کو بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے وزراء اعلیٰ کو بھی کے ان معاہدوں سے متعلق اعتماد میں لے انہوں نے کہا ہے کہ جب ہم اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کر تے ہیں تو ہم پر غداری کا لیبل لگایا جا تا ہے اور جب بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے عوام کو حقوق نہیں دینگے تو نفرتیں بڑھیں گے انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے چین میں50 معاہدوں پر دستخط کر کے بلوچستان کے ساحل وسائل پر قبضہ لے کر پنجاب کو ترقیافتہ بنا رہے ہیں پنجاب ہمیں گندم کے علاوہ اور کچھ نہیں دے رہے ہیں ہمیں وسائل سے پنجاب کو کسی صورت آباد نہیں ہونے دینگے عوامی نیشنل پارٹی اس عمل پر خاموش نہیں رہے گی اور نہ ہی کسی کے دھمکیوں سے مرعوب ہونگے۔

متعلقہ عنوان :