بھارت، چار افراد کا خاتون پر تشدد ، پیشاب پلا دیا

اتوار 31 جولائی 2016 11:36

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جولائی۔2016ء)بھارت میں چار افراد نے ایک خاتون پر جادو کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پیشاب پلا دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق سب ڈویژنل پولیس آفیسر آنجانی کمار نے بتایا کہ ریاست بہار کے ضلع دو بہانگا میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گاؤں کے کچھ بچے بیمار ہو گئے تو انکے رشتہ داروں نے خاتون پر جادو کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پہلے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پیشاب پلا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی ار درج کر کے مجرموں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :