برونڈی میں تشدد روکنے کے لیے اقوام متحدہ کی پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ

اتوار 31 جولائی 2016 11:36

بوجمبورا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جولائی۔2016ء)اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے افریقی ریاست برونڈی میں اقوام متحدہ کی پولیس فورس تعینات کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

برونڈی میں گزشتہ ایک سال سے پرتشدد واقعات کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے یہ اب تک کا سخت ترین اقدام ہے۔ پولیس فورس کی تعیناتی کی قرارداد فرانس کی جانب سے پیش کی گئی تھی جسے سکیورٹی کونسل کے پندرہ میں سے گیارہ اراکین نے منظور کر لیا۔ اقوام متحدہ ابتدائی طور پر اس افریقی ریاست کے دارالحکومت سمیت دیگر علاقوں میں 228 پولیس اہلکار ایک سال کے لیے تعینات کرے گی۔

متعلقہ عنوان :