ترکی، فوجی بیس پر حملہ آور 35 عسکرت پسند ہلاک

اتوار 31 جولائی 2016 11:36

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جولائی۔2016ء) ترکی کے جنوبی صوبے حکاری میں ایک فوجی بیس پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے پینتیس شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ان عسکریت پسندوں کا تعلق کردستان ورکرز پارٹی سے تھا۔ جمعے کے روز کیے گئے اس حملے میں آٹھ ترک فوجی ہلاک جب کہ پچیس زخمی بھی ہوئے۔ حکام نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ ترک فوجیوں کی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :