امریکا میں بجلی کی تاروں سے ٹکر کرگرم ہوا کے غبارے میں آگ لگنے سے ، 16افراد ہلاک

اتوار 31 جولائی 2016 11:34

آسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جولائی۔2016ء) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر لاک ہارٹ میں گرم ہوا کے غبارے میں آگ لگنے کے باعث گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 16افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر لاک ہارٹ میں گرم ہوا کا غبارہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں جھلس کر 16افرادہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

کلیڈ ویل کانٹی شیرف ڈینیئل لا کا کہنا تھا کہ اب تک حادثے میں کسے کے زندہ بچنے کے آثار نظر نہیں آرہے ہیں، جبکہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کی جارہی ہے۔

امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے آسٹن سے تقریبا 50کلو میٹر جنوب میں گرم ہوا کے غبارے کو پیش آنے والے حادثے کی تو تصدیق کی گئی، لیکن اس میں سوار 16افراد کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے حادثے میں ہلاکتوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں حادثے میں ہلاک ہونے والوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :