رینجرز اختیارات میں توسیع کے مسئلے کو بلاوجہ متنازعہ بنا دیا جاتا ہے،چوہدری نثار

رینجرز نے کراچی میں امن قائم کیا اختیارات دئے بغیر بہتری کی امیدکیسے کی جاسکتی ہے نئے کپتان کی تعیناتی کے بعد کراچی میں کیا صورتحال ہوتی ہے یہ وقت بتائے گا ،ٹیکسلا کوہستان سیکرٹریٹ پارٹی کارکنوں سے خطاب ، میڈیا سے گفتگو

اتوار 31 جولائی 2016 11:28

واہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جولائی۔2016ء ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ رینجرز اختیارات میں توسیع کے مسئلے کو بلاوجہ متنازعہ بنا دیا جاتا ہے رینجرز نے کراچی میں امن قائم کیا اختیارات دئے بغیر بہتری کی امیدکیسے کی جاسکتی ہے ٹیکسلا کوہستان سیکرٹریٹ پارٹی کارکنوں سے خطاب اور بعدازاں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وفاقی حکومت کا کراچی میں رینجرز تعیناتی کا فیصلے کا مقصد امن کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے اور اس حوالے سے صوبائی حکومت سے مشاورت کی گئی اور سپریم کورٹ کے بھی اس حوالے واضح احکامات ہیں رینجرز کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 147,48,49کے مطابق ہے انہوں نے کہا کہ نئے کپتان کی تعیناتی کے بعد کراچی میں کیا صورتحال ہوتی ہے یہ وقت بتائے گا مگر میں پر امید ہوں کو سندھ میں نئے وزیر اعلی اور ان کی کابینہ حالات کو بہتری کی جانب لے جائیں گے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ہم دیگرممالک سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں مگر معاہدوں کا اطلاق دونوں اطراف ہونا چاہئے کویت میں ہمارے پاسپورٹ ہولڈرز کے راستے میں رکاوٹیں ہوتی ہیں جبکہ یہاں کویت کے شہریوں کو تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ویزہ پالیسی کے حوالے سے ہم معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے کویت کے ساتھ 2013میں ہمارا معاہدہ ہوا تھا جس کا اطلاق دونوں ممالک پر ہوتا ہے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کا دورہ سارک میٹنگ کے حوالے سے ہے جب وہ آئیں گے تو تمام معاملات پر ہو گی چوہدری نثار علی خان نے ٹی یوجے کے صدر رشید مغل کی سول ہسپتال ٹیکسلا میں ادویات کی کمی کی شکایت اور برن یونٹ اور بلڈ بینک کے قیام کے حوالے تجویز پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ای ڈی ایچ او کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوراٹر ہسپتال کا دورہ کریں اور یہاں کے مسائل حل کریں انہوں نے کہا کہ جب تک میں ہوں تب تک میرے خاندان کا کوئی فوری فرد سیاست میں نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ واہ جنرل ہسپتال کا منصوبہ ایک عظیم منصوبہ ہے جس کے قیام کا مقصد یہاں کے لوگوں کو صحت کی اعلی سہولیات فراہم کرنا ہے انہوں نے ٹیکسلا چوک میں ٹریفک مسائل کے حوالے سے رشید مغل کی شکایت پر نیشنل ہائی وے حکام کو بھی طلب کیا قبل ازیں چوہدری نثار علی خان نے بزرگ سیاستدان اور سابق ممبر ضلع کونسل حاجی دلدار خان کی رہاش گاہ پر ان کی عیادت کی چوہدری نثار علی خان نے اس موقع پر کہا کہ حاجی دلدار خان ہمارے بہترین دوست اور ساتھی ہیں جنہوں نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا چوہدری نثار علی خان نے حاجی دلدار خان کی خدمات کو بھرپور سراہتے ہوئے ان کی صحت یابی کی دعا کی اس موقع پر سردار ساجد زمان خان ،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی دلدار خان ،چیئرمین یوسی گڑھی سکندر عرفان خان ،وائس چیئرمین افراسیاب ،حاجی ابرار خان ،محمد شریف سمیت دیگر پارٹی راہنما بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :