نندی پور پاور پراجیکٹ کیلئے فروری2017ء میں ایل این جی فراہم کردی جائے گی‘ خواجہ محمد آصف

ہفتہ 30 جولائی 2016 10:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جولائی۔2016ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کیلئے فروری2017ء میں ایل این جی فراہم کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایل این جی پائپ لائن کیلئے حکومت نے فنڈز فراہم کیے ہیں‘ نندی پور منصوبے کیلئے بلاتعطل گیس کی فراہمی کے بعد اس منصوبے کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 425 میگاواٹ سے بڑھ کر 525 میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نندی پور منصوبے کے چار ٹربائین ہیں جن میں سے ایک کام کر رہا جبکہ بقیہ تین 45دنوں میں فعال ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :