ملک بھر میں پراپرٹی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ متوقع‘ ایف بی آر ا ور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے نمائندوں کے درمیان ڈی سی ریٹ کو برھانے پر اتفاق

بحریہ ‘ گلبرگ سوسائٹی کی زمین کے ریٹ کا تعین بھی فیئر مارکیٹ ویلیو کے مطابق ہوگا ڈی ایچ اے کی زمین کا تعین علیحدہ کیا جائے گا

ہفتہ 30 جولائی 2016 10:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جولائی۔2016ء) ملک بھر میں پراپرٹی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ متوقع‘ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ار رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے نمائندوں کے درمیان ڈی سی ریٹ کو برھانے پر اتفاق ہوگیا۔ بحریہ ‘ گلبرگ سوسائٹی کی زمین کے ریٹ کا تعین بھی فیئر مارکیٹ ویلیو کے مطابق ہوگا۔ جبکہ ڈی ایچ اے کی زمین کا تعین علیحدہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر حکام اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے نمائندوں میں مذاکرات کا ایک اور دور جمعہ کو ہوا مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے کے دوران فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس کے صدر عبدالرؤف عالم نے کہا کہ ایف بی آر کی مثبت اپروچ اور رئیل سٹیٹ سیکٹر کے نمائندوں کی محنت سے 21 بڑے شہروں کی مارکیٹ ریٹ کا تعین فیئر مارکیت ویلیو کے مطابق کرنے میں تقریباً کامیاب ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

آج ہفتہ کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایچ اے اور گلبرگ ہاؤسنگ سکیمز کی قیمتوں کا تعین فیئر مارکیٹ ریٹ کے مطابق ہوگا۔ دریں اثناء رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے نمائندے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بہریہ اور گلبرگ ہاؤسنگ سوسائٹی قیمتوں میں 300 اضافہ متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ رئیل سٹیٹ سیکٹر کے حکام نے چھ ماہ کا کام پانچ دنوں میں کردیا ہے جبکہ ایف بی آر کی جانب سے میٹنگ میں پیش کئے گئے ریٹ ایک ویب سائٹ سے لئے گئے ہیں۔

جبکہ دوسری جانب ایف بی آر کے اعلیٰ حکام نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ گلبرگ کی قیمتوں کا فیئر مارکیٹ ریٹ کے مطابق ہوگا۔ جکہ ڈی ایچ اے کی قیمتوں کا تعین علیحدہ طریقہ سے کیا جائے گا۔ ڈی سی ریٹ کے کتنے فیصد اضافے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈی سی ریٹ میں کئی گناہ اضافہ متوقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کا حتمی دور آج ہفتہ کو ہوگا۔ جس میں ختلف شہروں کی فیئر مارکیٹ ریٹ کا تعین کرنے والی کمپنیوں کے ممبران سے علیحدہ علیحدہ ملاقات ہوگی۔ جس کے بعد وزیر خزانہ و دیگر ایف بی آر کے حکام مارکیٹ ریٹ کا مجموعی حتمی ریٹ کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :