خیبر ایجنسی میں نا معلوم افراکا سابق اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ کے گھر پر دستی بم سے حملہ ،2افراد جاں بحق،6زخمی

ہفتہ 30 جولائی 2016 10:08

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جولائی۔2016ء)خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں نا معلوم شرپسندوں نے سابق اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ مواز خان کے گھر پر پر دستی بم حملہ کردیا جس کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقے اکا خیل میں شرپسندوں نے مواز خان کے گھر میں موجو د ہجرے کو دستی بم سے نشانہ بنا یا جس کے نتیجے میں وہاں موجو د2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے ۔ریسکیوٹیموں نے زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔سیکورٹی فورسز نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :