شمالی کوریا کی جانب سے امریکی فوجیوں کے جنوبی کوریا سے انخلاء کا مطالبہ

امریکہ پر فوجی مشق کے لئے پیٹریاٹ بیلسٹک میزائل جنوبی کوریا بھیجنے کا الزام

ہفتہ 30 جولائی 2016 10:54

پیانگ یانگ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جولائی۔2016ء ) شمالی کوریا نے جنوبی کوریا میں امریکی فوج کی موجودگی کو ٹائم بم قرار دیتے ہوے جنوبی کوریا سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کورین خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی قومی امن کمیٹی کے ایک ترجمان کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں امریکہ پر ا یک فوجی مشق کے لئے امریکی ایئر فورس بیس پر اوکی ناوا سے پیٹریاٹ PAC-3 اینٹی بیلسٹک میزائل بیٹری جنوبی کوریا بھیجنے کا الزام لگایا گیا۔

ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوجی اشتعال دلانے والے اس انتہائی خطرناک اقدام سے جزیرہ نما کوریا میں مزیدکشیدگی بڑھے گی اور اس سے علاقائی امن و سلامتی کو خطرہ درپیش ہے، ترجمان کے مطابق جنوبی کوریا میں تعینات امریکی فوج شمالی کوریا کے کسی بھی ممکنہ حملے کا بنیادی ہدف ہو گی۔

متعلقہ عنوان :