بیٹی کو کیوں پیدا کیا، بھارت میں ایک شخص نے تین بچوں کی ماء کو قتل کر ڈالا

ہفتہ 30 جولائی 2016 10:54

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جولائی۔2016ء) بیٹی کیوں پیدا کی، بھارت میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا، بھارتی خبر رسا ں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ ساہھال کے علاقے واریپور بہامسرا پورا میں 35سالا خاتون موشرات بیگم کو چوتھی بیٹی پیدا ہونے پر شوہر نے گھر میں پھانسی کے پھندے پر لٹکا کر قتل کر دیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پڑوسیوں نے بتایا کہ بیوی کے درمیان بیٹا نہ ہونے پر اکثر جھگڑا ہوتا تھا، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے اسکی تلاشی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :