فراڈ کیس میں اداکار راجپال یادیو جیل بھیج دیا گیا

بھارتی سپریم کورٹ نے اداکار کو 6 دن قید کی سزا سنائی ہے

ہفتہ 30 جولائی 2016 10:53

نئی دلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جولائی۔2016ء ) بھارتی سپریم کورٹ نے فراڈ کیس سے متعلق دہلی ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے مزاحیہ اداکار راجپال یادیو کو جیل بھیج دیا جب کہ انہیں 6 دن قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی اداکار راجپال یادیو نے بزنس مین ایم جی اگروال سے فلم بنانے کے لیے 6 کروڑ قرضہ حاصل کیا تھا لیکن دونوں میں قرض کی ادائیگی پر تنازع شروع ہوگیا تھا جس پر معاملہ عدالت تک جا پہنچا جب کہ دہلی ہائی کورٹ میں حلف نامہ داخل کرنے کے باوجود قرض کی واپسی ادائیگی نہیں کی گئی جس پر اداکار کو 6 دن قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اداکار راجپال یادیو کی جانب سے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تاہم آج سپریم کورٹ نے بھی دہلی ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اداکار کو 6 دن قید کی سزا سنادی ہے جس کے بعد اب انہیں تہاڑ جیل میں اپنی سزا کاٹنی ہوگی۔واضح رہے کہ اداکار راجپال یادیو متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :