حلب میں فضائی حملہ میں پانچ بچوں سمیت کم از کم 10 شہری جاں بحق

ہفتہ 30 جولائی 2016 10:53

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جولائی۔2016ء) شام میں باغیوں کے زیر اثر شہر حلب میں جمعہ کو فضائی حملہ سے پانچ بچوں سمیت کم از کم 10 شہری جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کیلئے شامی مبصر مشن کے مطابق تین فضائی حملوں میں شہر کے مرکز اور ایک سڑک کو نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے کئی افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ حملہ روسی اتحادی فوجیوں کی جانب سے کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :