جوزف ووٹیل اپنی اوقات یاد رکھیں
ترک صدر اردگان نے اعلیٰ امریکی فوجی جرنیل پر بغاوت کی ناکام کوشش کرنے والوں کی معاونت کا الزام لگا دیا ’آپ بغاوت کی منصوبہ بندی کی کوشش کرنے والوں کو شکست دینے کے بجائے ان کا ساتھ دے رہے ہیں، رجب طیب اردگان ’بغاوت کے منصوبہ ساز تو پہلے سے ہی امریکہ میں ہیں جہاں آپ ان کی پرورش کر رہے ہیں، خطاب
ہفتہ 30 جولائی 2016 10:53
انقرہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جولائی۔2016ء ) ترک صدر رجب طیب اردگان نے اعلیٰ امریکی فوجی جرنیل پر بغاوت کی ناکام کوشش کرنے والوں کی معاونت کا الزام لگا دیا۔قبل ازیں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں موجودہ افرا تفری کے باعث امریکا سے فوجی تعاون میں کمی آسکتی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق رجب طیب اردگان نے انقرہ کے باہر گْلباسی میں واقع ملٹری سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ بغاوت کی منصوبہ بندی کی کوشش کرنے والوں کو شکست دینے کے بجائے ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔
15 جولائی کی رات اس ملٹری سینٹر پر باغی فوجیوں کے فضائی حملے میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ چیف جنرل جوزف ووٹیل نے کہا تھا کہ بغاوت کی کوشش اور اس کے بعد نتیجتاً درجنوں فوجی افسران کی گرفتاری کے بعد ترکی سے فوجی تعاون متاثر ہو سکتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے خاص طور پر یہ بھی کہا تھا کہ امریکا نے ترک فوجی مذاکرات کاروں کو کھو دیا ہے اور وہ اب بغاوت کی کوشش کے الزام میں جیلوں میں قید ہیں۔
ترک صدر نے اپنے خطاب میں جوزف ووٹیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنی اوقات یاد رکھیں۔‘انہوں نے امریکا میں مقیم مبلغ فتح اللہ گلن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’بغاوت کے منصوبہ ساز تو پہلے سے ہی آپ کے ملک میں ہیں جہاں آپ ان کی پرورش کر رہے ہیں۔‘یاد رہے کہ ترکی کی حکومت کی جانب سے فتح اللہ گلن کو بغاوت کی کوشش کا مرکزی منصوبہ ساز قرار دیا گیا تھا۔ترکی، شام میں شدت پسند تنظیم داعش کو شکست دینے کے لیے امریکا کی قیادت میں اتحاد کا اہم رکن ہے اور اس کی اِنکرلِک ایئربیس داعش کے خلاف حملوں کے لیے اہم حیثیت رکھتی ہے۔ترکی میں 15 جولائی کی شب فوج کے ایک گروپ کی جانب سے حکومت کو گرانے کی ناکام کوشش میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ باغی فوجیوں نے باسفورس پل اور استنبول اہئرپورٹ پر قبضے کی کوششوں سمیت ترک پارلیمنٹ کی جانب بھی ٹینک بھیج دیے تھے۔فوجیوں کی جانب سے بغاوت کی کوشش پر ترک صدر رجب طیب اردگان نے عوام سے باہر نکلنے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے فوجی بغاوت کی کوشش کو ناکام بنادیا۔بعد ازاں فوجیوں، ججز اور دیگر اداروں میں فتح اللہ گلن کے حامیوں اور ہمدردوں کے خلاف بڑا کریک ڈاوٴن کیا گیا اور ہزاروں افراد کی گرفتاری سامنے آئی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 30 جولائی 2016 کی مزید خبریں
-
نادرا حکام نے شناختی کارڈ کی نئی فیسوں کا اعلامیہ جاری کردیا
-
فراڈ کے ذریعے کئی سرکاری افسران کو ایگزیکٹو اپارٹمنٹس کی بوگس الاٹمنٹ میں ملوث پی ایچ اے ایف کے 4 افسران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے‘ بوگس اور فراڈ کے ذریعے کی گئی تمام الاٹمنٹس کالعدم ... مزید
-
خیبر ایجنسی میں نا معلوم افراکا سابق اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ کے گھر پر دستی بم سے حملہ ،2افراد جاں بحق،6زخمی
-
بلوچستان میں دہشت گردوں کے دن گنے جا چکے ہیں ،کمانڈر سدرن کمانڈر
-
کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق
-
ملک بھر میں پراپرٹی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ متوقع‘ ایف بی آر ا ور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے نمائندوں کے درمیان ڈی سی ریٹ کو برھانے پر اتفاق
-
نندی پور پاور پراجیکٹ کیلئے فروری2017ء میں ایل این جی فراہم کردی جائے گی‘ خواجہ محمد آصف
-
اقتصادی راہداری منصوبے ، لکی سیمنٹ کا پیداوار میں اضافے کا فیصلہ
-
نیشنل ٹی 20کپ قومی ٹی ٹونٹی کپ کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل، یونس خان اور محمد آصف کو کوئی خریدار نہ ملا
-
مری، وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں 7گھنٹے طویل اجلاس
-
نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ سے گورنرسندھ نے حلف لیا
-
وزیر اعظم نا اہلی کیس :درخواستیں سماعت کیلئے منظور،الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے
-
وزیرِداخلہ چوہدری نثار کے حکم پر پاکستان اور کویت کے درمیان ویزہ معاہدہ معطل کر دیاگیا
-
سینیٹ میں سائبر کریم بل 2016 ء بل پر 50 سے زائد ترامیم کے ساتھ متفقہ طورپر منظور
-
گذشتہ 5سالوں کے دوران بھارتی حکام نے 450ماہی گیروں کو گرفتار کیا ہے،سرتاج عزیز
-
مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر مذاکرات جلد ہونے چاہئیں‘ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے‘ امریکی محکمہ خارجہ
-
پاکستان اور روس کا 2بلین ڈالر کے ایل این جی پائپ لائن منصوبے پر بات چیت کیلئے اتفاق
-
وسیم اختر نے سانحہ بارہ مئی سے متعلق اعترافی بیان گھبراہٹ کا شکار ہو کر دیا، وسیم اختر کی نشاندہی پر اسلم کالا پکڑا گیا، متحدہ کے دو ایم پی ایز فرار ہو گئے، جلد مزید گرفتاریاں بھی ہونگی
-
داعش یوم آزادی پر لال قلعے میں خطاب کے دوران وزیراعظم مودی پر حملہ کرسکتی ہے ،بھارتی میڈیا کا دعویٰ
-
فحش فلموں کی دنیا میں نادیہ علی وہ واحد نام ہے جو اپنا تعلق پاکستان سے بتاتی ہے
-
جوزف ووٹیل اپنی اوقات یاد رکھیں
-
حلب میں فضائی حملہ میں پانچ بچوں سمیت کم از کم 10 شہری جاں بحق
-
فراڈ کیس میں اداکار راجپال یادیو جیل بھیج دیا گیا
-
عراق میں ہلاک ہونے والے مسلمان امریکی فوجی اہلکار کے والد ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑے
-
بیٹی کو کیوں پیدا کیا، بھارت میں ایک شخص نے تین بچوں کی ماء کو قتل کر ڈالا
-
شمالی کوریا کی جانب سے امریکی فوجیوں کے جنوبی کوریا سے انخلاء کا مطالبہ
-
پاپائے کلیسا پوپ فرانسس پاوٴں پھسلنے سے زمین پر گر پڑے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.