وسیم اختر نے سانحہ بارہ مئی سے متعلق اعترافی بیان گھبراہٹ کا شکار ہو کر دیا، وسیم اختر کی نشاندہی پر اسلم کالا پکڑا گیا، متحدہ کے دو ایم پی ایز فرار ہو گئے، جلد مزید گرفتاریاں بھی ہونگی

ایس ایس پی ملیر کراچی راؤ انوار کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 30 جولائی 2016 10:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جولائی۔2016ء)ایس ایس پی ملیر کراچی راؤ انوار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے سانحہ بارہ مئی سے متعلق اعترافی بیان گھبراہٹ کا شکار ہو کر دیا، وسیم اختر کی نشاندہی پر اسلم کالا پکڑا گیا، متحدہ کے دو ایم پی ایز فرار ہو گئے، جلد مزید گرفتاریاں بھی ہونگی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہر قائد کے لئے ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر کے اعترافی بیان سے متعلق سوالات کا جواب دے دیا۔

را ؤ انوار نے اسلم کالا کی گرفتاری کا انکشاف بھی کیا۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق وسیم اختر نے بارہ مئی کے واقعات میں ملوث دیگر افراد کی نشاندہی بھی کی ہے۔ راؤ انوار کا کہنا تھا کہ اعترافی بیان سے تفتیش آگے بڑھانے میں مدد ملے گی، جلد مزید گرفتاریاں بھی ہونگی۔ دوسری جانب، ملیر پولیس نے سنٹرل جیل حکام سے رابطہ کیا ہے۔ جیل حکام سے وسیم اختر کے وکلا کو خط کے حوالے سے تفصیلات لی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :