گذشتہ 5سالوں کے دوران بھارتی حکام نے 450ماہی گیروں کو گرفتار کیا ہے،سرتاج عزیز

گذشتہ ایک سال میں پاکستان سے اعلیٰ تعلیم کیلئے 348طلباء و طالبات کو بیرون ملک بھجوایا گیا ،اسلام آباد میں 500بستروں پر مشتمل جدید ترین کینسر ہسپتال بنایا جائے گا ملک میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،اقتصادی راہداری کے تحت نوجوانوں کو روزگار ملے گا ،،سائر ہ افضل تارڑ بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈز واپڈا فراہم کر رہا ہے صوبائی حکومتوں کے ساتھ زمین کی ملکیت کے مسائل کی وجہ سے تعمیر میں مشکلات کا سامنا ہے، شیخ آفتاب کا سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

ہفتہ 30 جولائی 2016 10:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جولائی۔2016ء) سینٹ کو بتایا گیا ہے گذشتہ 5سالوں کے دوران بھارتی حکام نے 450ماہی گیروں کو گرفتار کیا ہے ،گذشتہ ایک سال کے دوران پاکستان سے اعلیٰ تعلیم کیلئے 348طلباء و طالبات کو بیرون ملک بھجوایا گیا ہے ،اسلام آباد میں 500بستروں پر مشتمل جدید ترین کینسر ہسپتال بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سینٹ میں وفقہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سائرہ افضل تارڑ نے بتایا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران ملک بھر سے 348طلباء و طالبات کو بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کیلئے بھجوایا گیا ہے ،پنجاب سے 155،سندھ سے 71بلوچستان سے 57اور خیبر پختونخوا سے 40جبکہ گلگت بلتستان اور فاٹا سے 12 ،آزاد کشمیر سے 10اور اسلام آباد سے 3 طلباء بیرون ممالک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے بھجوائے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹیوں میں طلباء کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے انٹری ٹیسٹ کا طریقہ کار رکھا گیا ہے تاہم ڈگری مکمل کرنے کے بعد کوئی ٹیسٹ نہیں لیا جاتا ہے اور اگر کوئی یونیورسٹی ایسا کرتی ہے تو یہ غلط ہے انہوں نے کہاکہ ملک کی افرادی قوت کو ٹریننگ دینے کے حوالے سے انہوں نے بتایاکہ اس وقت ملک میں نوجوانوں کو اعلیٰ معیار کی ٹیکنیکل ٹریننگ دی جا رہی ہے تاکہ اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان میں مکمل ہونے والے منصوبوں میں پاکستانی نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جا سکے گا انہوں نے کہاکہ ملک میں اقتصادی راہداری کے حوالے سے جو بھی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم ہونگے ان کے ساتھ ہی وہاں پر کام کرنے والے افراد کیلے انسٹی ٹیوٹ بنائے جائیں گے انہوں نے کہاکہ ملک میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا سینٹ کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 500بستروں پر مشتمل جدید سہولیات سے آراستہ کینسر ہسپتال بنایا جارہا ہے ہسپتال کی فزیبیلیٹی رپورٹ مکمل ہوچکی ہے ہسپتال پر 21آرب روپے کی لاگت آئے گی اور ہسپتال میں کینسر کے مرض کی تشخیص اور علاج کیلئے جدید ترین سہولیات میسر ہونگی مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارت میں قید پاکستانی ماہی گیروں کے حوالے سے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان بھارت کے ساتھ ایسا طریقہ کار بنا رہا ہے جس کے تحت گرفتار ہونے والے ماہی گیروں کو 4دنوں کے اندر ہی رہا کیا جائے اور دونوں ملکوں کے درمیان سمندری حدود پر نشانیاں لگائی جائیں تاکہ دونوں ممالک کے ماہی گیر ایک دوسرے کے علاقوں میں نہ جا سکیں وزارت خارجہ کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 5سالوں کے دوران بھارتی حکام نے 450پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا ہے جن میں سے اب تک 395ماہی گیروں کو رہا کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستانی ماہی گیروں کی گرفتاری کی اطلاع ملنے اور اس کی شناختی تصدیق ہونے کے بعد بھارتی حکام کے ساتھ ان کی رہائی کیلئے رابطہ کرتے ہیں جن میں بعض معاملات میں ہماری استدعا کو بھی مسترد کر دیا جاتا ہے انہوں نے بتایا کہ بھارت گرفتار ہونے والے پاکستانی ماہی گیروں کے خلاف فوری قانونی کاروائی شروع کر دی جاتی ہے جس کے بعد نئی دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن مقدمات میں ملوث پاکستانی قیدیوں کو قانونی مدد فراہم کرنے کا بندوبست کرتا ہے وزیر پارلیمانی امور شیخ افتاب نے حویلیاں تھاکوٹ سڑک کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ سڑک کی تعمیر جاری ہے اور یہ سڑک بٹگرام اور مانسہرہ کے علاوہ علاقے کے 64دیہات سے گزرے گی جس کے لئے زمین کی خریداری کا مسئلہ حل کیا جا رہا ہے انہوں نے بتایاکہ اس سڑک کی تعمیر اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت ہو رہی ہے انہوں نے بتایاکہ بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈز واپڈا فراہم کر رہا ہے صوبائی حکومتوں کے ساتھ زمین کی ملکیت کے مسائل کی وجہ سے بھاشا ڈیم کی تعمیر میں مشکلات کا سمامنا ہے ۔