وزیرِداخلہ چوہدری نثار کے حکم پر پاکستان اور کویت کے درمیان ویزہ معاہدہ معطل کر دیاگیا

ہفتہ 30 جولائی 2016 10:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جولائی۔2016ء) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر پاکستان اور کویت کے درمیان ویزہ معاہدہ معطل کر دیاگیا،2013میں طے پانے والے اس معاہدے کے تحت سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کو دو طرفہ بنیادوں پر آمدورفت کے لئے ویزہ کے حصول کی شرط سے استثنیٰ حاصل تھا،پاکستان کی طرف سے معاہدے کی مکمل پاسداری کے باوجود کویت کی طرف سے معاہدے کی پاسداری نہیں کی جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

ایسے معاہدوں پر عمل درآمد دو طرفہ ہونا لازمی ہے،یہ نہیں ہو سکتا کہ پاکستان تو معاہدے کی مکمل پاسداری کرے اور دوسری طرف سے عملدرآمد میں ہچکچاہٹ ہو۔