انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان

اوپنرشان مسعود اور تین لیفٹ آرم فاسٹ بولرزمیں سے ایک کی تبدیلی متوقع

جمعہ 29 جولائی 2016 09:49

مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جولائی۔2016ء )قومی ٹیم انتظامیہ نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لئے ٹیم میں چند تبدیلیوں پرغورشروع کردیا ہے۔ اوپنرشان مسعود اور تین لیفٹ آرم فاسٹ بولرزمیں سے ایک کی تبدیلی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چارٹیسٹ کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے تاہم دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی ٹیم نے تیسرے ٹیسٹ کے لئے تبدیلیوں کا فیصلہ کیاہے اور اوپنر شان مسعود اور تین لیفٹ آرم فاسٹ بولرز میں سے کسی ایک کی تبدیلی متوقع ہے۔

سیریز کا تیسرا ٹیسٹ اگلے بدھ سے برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔قومی کرکٹ ٹیم آج سے ووسٹرشائر کاوٴنٹی سے دو روزہ پریکٹس میچ کھیل رہی ہے۔ موجودہ صورتحال میں یہ میچ بہت اہمیت اختیار کرگیاہے۔ میچ میں اکیس سالہ سمیع اسلم اوپن کریں گیاور دونوں رائٹ آرم فاسٹ بولرز عمران خان اور سہیل خان بھی کھیلیں گے۔ دو روزہ میچ میں اچھی کارکردگی سمیع اسلم اور ایک پیسر کو ٹیسٹ ٹیم میں جگہ دلا سکتی ہے۔