پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ڈی جے بٹ کو ایک کروڑ99ہزار روپے کا سیلز ٹیکس عائد کردیا

جمعہ 29 جولائی 2016 10:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جولائی۔2016ء)پنجاب ریونیو اتھارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں کے باعث شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ڈی جے بٹ کو ایک کروڑ99ہزار روپے کا سیلز ٹیکس عائد کردیا۔ عائدہ کردہ سیلز ٹیکس میں جرمانہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی ذرائع کے مطابق ڈی جے بٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں سے ہونے والی آمد کے علاوہ دیگر پروگراموں سے حاصل ہونے والی آمدن پر سیلز ٹیکس ادا نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ٹیکس کی عدم ادائیگی پر انہیں بار بار طلب کیا گیا مگر انہوں نے کوئی پرواہ نہیں کی۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ ڈی جے بٹ اس حوالے سے 6جون کو شوکاز نوٹس دیا گیا جس کے بعد ان کے وکیل نے 3ہفتوں کی مہلت مانگی ختم ہونے کے بعد ڈی جے بٹ کو25جولائی کو آخری نوٹس بھیجا گیا۔آخری نوٹس کے بعد بھی انہوں نے اتھارٹی کے روبرو پیش ہونے کی زحمت نہیں کی۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ان پر آمدن کے علاوہ اس پر عائد جرمانہ سمیت ایک کروڑ99لاکھ روپے کا سیلز ٹیکس نوٹس جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :