فرانس میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد نیشنل گارڈز کے قیام کا اعلان

جمعہ 29 جولائی 2016 10:13

پیرس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جولائی۔2016ء )فرانس میں حالیہ مہینوں کے دہشت گردانہ واقعات کے تناظر میں صدر فرانسوا اولانڈ نے ایک نیشنل گارڈ دستے کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ پیرس میں ایلی زے پیلس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس دستے کا کام فرانسیسیوں کو تحفظ فراہم کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

سرِ دست یہ بات غیر واضح ہے کہ آیا یہ دستہ فوج کے ریزرو سپاہیوں پر ہی مشتمل ہو گا یا اس میں پولیس سے بھی سپاہی لیے جائیں گے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اگست کے اوائل میں سلامتی کے امور سے متعلق کابینہ اس معاملے پر غور کرے گی جبکہ ستمبر میں اس بحث میں پارلیمان کو بھی شامل کیا جائے گا۔ چَودہ جولائی کو شہر نِیس کے ہولناک دہشت گردانہ حملے کے بعد فرانس نے فیصلہ کیا تھا کہ سکیورٹی فورسز پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرنے کے لیے زیادہ تعداد میں ریزرو فوجیوں کو سرگرم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :