پاکستان موسمیاتی تغیرات کے حوالے سے خطرنات ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے،زاہد حامد

پوری دنیا میں پاکستان موسمیاتی نقصانات کے حوالے سے 10سے 8ویں نمبر پر اچکا ، ہر سال درجہ حرارت بڑھنے کااندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ،وفاقی وزیر موسمیاتی تغیرات

جمعہ 29 جولائی 2016 10:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جولائی۔2016ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تغیرات زاہد حامد نے کہاہے کہ پاکستان موسمیاتی تغیرات کے حوالے سے خطرنات ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے اور پوری دنیا میں اس وقت پاکستان موسمیاتی نقصانات کے حوالے سے 10سے 8ویں نمبر پر اچکا ہے ،پاکستان میں ہر سال درجہ حرارت بڑھنے کااندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ،پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے سالانہ 100ارب ڈالر ملیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹر طاہر حسین مشہدی کی جانب سے ملک میں قدرتی آفات کے بڑھتے ہوئے خطرات کے حوالے سے سینٹ میں پیش کی گئی تحریک پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حکومت قدرتی آفات سے پوری طرح اگاہ ہے بدقسمتی سے پاکستان اس خطے میں واقع ہے جہاں پر موسمیاتی خطرات میں بے حد اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہاکہ پہلے موسمیاتی خطرات کے حوالے سے ہم 10نمبر پر تھے مگر پیرس کانفرنس کے موقع یہ انکشا ف ہوا ہے کہ پاکستان دنیا کے 8خطرناک ممالک میں شامل ہوگیا ہے اور پاکستان میں قدرتی آفات اور موسمیاتی تغیرات میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کررہا ہے اس سلسلے میں پورے ملک میں درختوں کی شجرکاری کی جائے گی تاکہ ملک میں جنگلات کا رقبہ زیادہ سے زیادہ بڑھایا جا سکے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان اس سلسلے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور اس مقصد کیلئے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں بھی خصوصی فنڈز رکھے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبوں کو بھی جنگلات میں اضافے کیلئے فنڈز مختص کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :