وزیراعظم پاکستان کا کچن آزاد کشمیر میں خواتین کی خصوصی نشست بھی لے اڑ ا

وزیر اعظم کے باورچی کی صاحبزادی سحرش قمر کو ٹکٹ جاری

جمعرات 28 جولائی 2016 10:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27جولائی۔2016ء) ممبر کشمیر کونسل کے ٹکٹ کے بعد وزیراعظم پاکستان کا کچن آزاد کشمیر میں خواتین کی خصوصی نشست بھی لے اڑا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی اور وزیراعظم ہاؤس کے باورچی شکیل اعوان کی سفارش پر صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر خواتین کی مخصوص نشست پر اپنے باورچی کی صاحبزادی سحرش قمر کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل شکیل اعوان کی سفارش پر ملک پرویز کو ممبر کشمیر کونسل کیلئے ٹکٹ جاری کیا تھا۔