شام کے کْرد اکثریتی شہر میں ٹرک بم دھماکا، کم از کم 55 افراد ہلاک

جمعرات 28 جولائی 2016 10:30

قامثلی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27جولائی۔2016ء )شام کے کْرد اکثریتی شہر قامِشلی میں بم حملوں کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد پچپن تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری ٹیلی وڑن نے بتایا ہے کہ ایک طاقتور بم دھماکے کے باعث ایک سو چالیس سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترک سرحد کے قریب واقع یہ شمال مشرقی شہر زیادہ تر کْردوں کے کنٹرول میں ہے تاہم اس شہر میں حکومتی افواج بھی موجود ہیں، جو شہر کے ایئر پورٹ کو کنٹرول کرتی ہیں۔ دہشت گرد ملیشیا ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ٹرک بم حملہ تھا، جس کے ذریعے قامِشلی میں کْرد دفاتر کے ایک کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :