آسٹریلیا ، کم عمر قیدیوں کے ساتھ زیادتی کی تفتیش

بدھ 27 جولائی 2016 10:24

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جولائی۔2016ء)آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے کم عمر بچوں کے لیے حراستی مرکز میں جنسی زیادتی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد اس معاملے کی تفتیش کے احکامات دیے ہیں۔ایک ٹی وی پروگرام ’دی فور کارنر‘ نے ایک فوٹیج نشر کی تھی جس میں حراستی مرکز کے گارڈز کو کم عمر لڑکوں کو عریاں کرتے، انھیں زدو کوب کرنے اور ان پر آنسو گیس کو استعمال کرتے دکھایا گیا تھا۔

اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اس علاقے کے اٹارنی جنرل جان ایلفرنک کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس مذکورہ کم عمر کے قیدیوں کو اصلاحی مرکز میں کئی نوجوان لڑکے ہیں جنھیں سینٹر کیگارڈز ایزائیں دیتے ہیں۔وزیراعظم میلکم ٹرنبل نے کہا ہے کہ شمالی علاقے کے اصلاحی سینٹر میں نوجوان لڑکوں کے ساتھ جو سلوک کیا گیا ہے اس کی مکمل تفتیش کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’ڈان ڈیل سینٹر میں ہونے والے ناروا سلوک کی تصاویر سے تمام آسٹریلین کی طرح مجھے بھی صدمہ اور افسوس ہوا ہے۔ ہم ان واقعات کی تفتیش کے لیے ایک رائل کمیشن تشکیل دیں گے اور ہم اسے شمالی ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر کرنا چاہتے ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ بھی ہوا ہے اس کی تہہ تک جانے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :