سعودی عرب میں فوجی کرنل کو قتل کرنے کے جرم میں دو افراد کو سزائے موت

بدھ 27 جولائی 2016 10:22

ریاض( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جولائی۔2016ء )ایک سعودی عدالت نے دو ملزمان کو ایک فوجی کرنل کو قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت سنا دی ہے۔ عدالتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں ملزمان کا تعلق شدت پسند گروہ القاعدہ سے تھا۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق ان ملزمان نے سن 2007ء میں سعودی خفیہ سروس سے تعلق رکھنے والے کرنل ناصر العثمان کو ہلاک کیا تھا۔ سعودی عرب میں سن 2003 تا 2006 القاعدہ نے سعودی عرب میں حکومتی اور مغربی مفادات کے خلاف متعدد حملے کیے۔ ان واقعات میں کئی سو افراد ہلاک ہوئے تھے۔