کوئٹہ، ایرانی فورسزکی بلااشتعال گولہ باری

پاکستانی حدودمیں مارٹرگولے فائر،پاکستانی فورسزنے منہ توڑجواب دیتے ہوئے ایرانی توپوں کے منہ بندکردئیے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

بدھ 27 جولائی 2016 10:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جولائی۔2016ء) پروم میں ایرانی فورسز کی جانب سے گولہ باری کی گئی تاہم پاکستانی فورسز نے ان کا بھر پور جواب دیا کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اطلاعات کے مطابق ایرانی فورسز نے ایک بار پھر پاکستانی حدود میں گولہ باری کر دی تحصیل پروم میں مارٹر گولے فائر کئے پاکستانی فورسز نے بھی بھر پور جواب دیا ایرانی فورسز کو پاکستانی حدود کا احترام نہ رہا اور بلا اشتعال گولہ باری کی اس کھلی جارحیت پر پاکستانی فوسز خاموش نہیں رہیں اور منہ توڑ جواب دے کر ایرانی توپوں کے منہ بند کر دیئے ایرانی فورسز کی گولہ باری سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔