آرمی چیف کی مصر ی صدر فتح السیسی ، الاظہر یونیورسٹی کے شیخ الاظہر سے ملاقات، خطے کی صورت حال ، علاقائی امن اور نئے سکیورٹی چیلنجز جیسے امور پر تبادلہ خیال

دہشت گردی کے خلاف مسلم امہ کو متحد کرنے کی ضرورت پر زور مصری صدر کی دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے کردار کی تعریف جنرل راحیل شریف کا ر خصوصی فورسز کے تربیتی کیمپ کا دورہ ، تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا

بدھ 27 جولائی 2016 10:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جولائی۔2016ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مصر میں صدر فتح السیسی سے ملاقات کی جس میں خطے کی صورت حال ، علاقائی امن اور نئے سکیورٹی چیلنجز جیسے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلق عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مصر کے صدر سے ملاقات کی ،ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف مسلم امہ کو متحد کرنے کی ضرورت پر زور دیا ،مصر کے صدر نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر مصری صدر فتح السیسی نے کہا کہ مسلم امہ کو دہشتگردی کی لعنت سے متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہو گا، پاکستان میں دہشتگرد کے خلاف جاری جنگ پاک فوج کی دی گئی قربانیاں اور اقدامات مثالی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مصری صدر سے ملاقات کے بعد آرمی چیف نے الاظہر یونیورسٹی میں شیخ الاظہر سے سے بھی ملاقات کی جس دوران جنرل راحیل شریف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مسلم نوجوان خود کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کریں اورجدید علوم کی طرف اپنے رجحانات کو فروغ دیں۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مصرکی سپیشل فورسز کے ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا اور مصری فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف اس وقت دورہ مصر پر ہیں جہاں انہوں نے مصر کی خصوصی فورسز کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا اور مصری فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور مہارت کو سراہا۔